24 فروری 2016 - 18:33
تہران میں برطانوی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کی سرگرمیاں دوبارہ شروع

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ برطانوی سفارت خانے کا قونصلر سیکشن آج بدہ کے روز سے اپنی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرے گا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ برطانوی سفارت خانے کا قونصلر سیکشن آج بدہ کے روز سے اپنی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرے گا.

یہ بات حسین جابر انصاری نے ارنا کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

برطانوی وزیر خارجہ نے تہران اور لندن کے درمیان کشیدہ تعلقات کے چار سال کے بعد گزشتہ سال 23 اگست کو ایران میں برطانیہ کے سفارت خانے کو دوبارہ کھول دیا.

گزشتہ سال اگست کے مہینے میں برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ نے اعلی سطحی وفد کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کیا اور انہوں نے ایران میں برطانوی سفارتخانے کو دوبارہ بحال کیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲